LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول گوجرانوالہ کا دورہ میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا کو اپنی گیس کی پیداوار سے50فیصد بھی نہیں دیا جاتا : سہیل آفریدی

Web Desk

8 June 2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبہ اپنی ضرورت سے زائد گیس پیدا کرتا ہے لیکن اس کے باوجود اسے اس کے جائز حصے سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا 500 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد گیس پیدا کرتا ہے جبکہ صوبے کی اپنی کھپت صرف 150 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، اس کے باوجود گیس کی منصفانہ فراہمی نہیں کی جا رہی۔

مفتی محمود مرکز میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبائی حقوق اور آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کو قومی مالیاتی ایوارڈ میں ان کا حصہ نہیں مل رہا جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی میں بھی رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کا طرز عمل آئین کی شقوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔