پی ڈی ایم اے نے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا الرٹ جاری کر دیا
Web Desk
12 July 2026
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں شدید گرم موسم اور آئندہ ہفتے متوقع تیز بارشوں کے پیشِ نظر گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF)، فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق، موسم کی شدت کے باعث گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ہے، جس سے جھیلیں پھٹنے اور سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے اپر و لوئر چترال، سوات، بحرین، اپر دیر، کوہستان اور مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور حساس گلیشیائی علاقوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اتھارٹی نے ریسکیو اداروں، بھاری مشینری اور ہنگامی عملے کو چوبیس گھنٹے تیار رکھنے کا حکم دیا ہے تاکہ خطرے سے دوچار آبادی کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔ مزید برآں، پی ڈی ایم اے نے سیاحوں اور مقامی عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، دریاؤں، ندی نالوں اور تیز بہاؤ والے پانی کے قریب جانے سے سختی سے اجتناب کرنے کی تلقین کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ
13 August 2026
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
13 August 2026
پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
13 August 2026
اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو
13 August 2026
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
13 August 2026
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
13 August 2026
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس
13 August 2026