صحت کا نظام بہتر بنانے کیلیے نجی شعبے کا کردار ضروری ہے، نگار جوہر
Web Desk
16 November 2026
مشیرِ صحت خیبرپختونخوا لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے کہا ہے کہ صوبے میں صحت کے نظام کی مجموعی بہتری کے لیے عملی اقدامات تیزی سے جاری ہیں، تاہم ہیلتھ کیئر کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے نجی شعبے کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔
پشاور میں ایک اہم نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے صوبے میں صحت کے اشاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بدقسمتی سے ایک ہزار بچوں میں سے 42 بچے پیدائش کے مراحل یا ابتدائی زندگی میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، جبکہ متعدد مائیں بھی زچگی کی پیچیدگیوں کے باعث وفات پا جاتی ہیں، لہذا دورانِ زچگی ماؤں اور بچوں کی اموات کی شرح میں کمی لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
انہوں نے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں بستروں اور ہیلتھ کیئر ورکرز کی شدید کمی ایک بڑا چیلنج ہے، اور صورتحال اس حد تک گمبھیر ہے کہ بعض ہسپتالوں میں ایک ہی بستر پر تین، تین مریض زیرِ علاج ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ہمارے 40 فیصد بچوں کی نشوونما متاثر ہو رہی ہے۔ پولیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ مرض پوری دنیا سے ختم ہو چکا ہے، تاہم پاکستان اور افغانستان دو ایسے ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس اب بھی موجود ہے، جس کا مکمل خاتمہ اسی وقت ممکن ہوگا جب ہم سب مل کر اس کے خلاف بھرپور جدوجہد کریں گے۔
نگار جوہر نے حکومت کی ترجیحات واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح پرائمری ہیلتھ کیئر کی مضبوطی ہے، اور اس شعبے میں مکمل شفافیت یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، کیونکہ ڈیجیٹائزیشن نہ ہونے کی صورت میں نظام میں خامیوں اور بے ضابطگیوں کے امکانات پیدا ہوتے ہیں۔
مشیرِ صحت نے ادویات کے معیار پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ناقص ادویات ایک بڑا سوالیہ نشان ہیں، جس کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور ادویات کے موقع پر نمونے جمع کرنے کے لیے پانچ موبائل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز صوبے کے پانچ ڈویژنز کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ دنوں 250 نئے ڈاکٹرز بھرتی کیے گئے ہیں، جبکہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کو ختم کیا جا رہا ہے کیونکہ بعض مقامات پر ضرورت نہ ہونے کے باوجود ایک ہی سیٹ پر تین ڈاکٹرز تعینات ہیں، اب انہیں ان شہروں اور مراکز میں بھیجا جا رہا ہے جہاں ڈاکٹروں کی حقیقی کمی ہے۔
زیرِ التوا منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال مردان کا منصوبہ 2012ء سے شروع ہے لیکن تاحال مکمل نہیں ہو سکا، جبکہ خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کو جلد از جلد فعال کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔ خواتین کی صحت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ زچگی کے بعد اموات کی شرح میں چھاتی کے کینسر سے ہونے والی اموات بھی اہم عنصر ہیں، تاہم خیبرپختونخوا میں چھاتی کے کینسر کا باقاعدہ ڈیٹا یا کیس ابھی تک رجسٹرڈ نہیں ہوا۔ آخر میں انہوں نے صوبے میں ویکسین کی مقامی تیاری اور طبی عملے کی تربیت کے عمل کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026