گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت خیبرپختونخوا میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لیے بڑے فیصلے
Web Desk
21 January 2026
پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت پانچویں ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں صوبے بھر میں عوامی سہولیات کی فراہمی، شکایات کے ازالے اور انتظامی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے بنیادی و دیہی مراکز صحت کے لیے ڈاکٹرز کی 700 نئی آسامیوں کی تخلیق ایک ہفتے کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ضروری ریفرل سسٹم کم کرنے کے لیے مقامی سطح پر مراکز صحت کو مؤثر بنانا ناگزیر ہے۔
اجلاس میں ممکنہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکموں کو پیشگی فلڈ کنٹیجنسی پلان مرتب کر کے ضلعی انتظامیہ کو ارسال کرنے، سیاحتی مقامات پر ایمرجنسی صورتحال میں مؤثر رابطہ میکنزم قائم کرنے اور بڑے روڈز پر اسٹریٹ لائٹس دو ہفتوں میں فعال بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
وزیر اعلیٰ نے دارالامانوں میں وارڈنز کی تعیناتی کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے، سوات دارالامان کی عمارت جلد مکمل کرنے اور دیگر دارالامانوں کے لیے مستقل عمارتوں کی اسکیم لانے کا حکم دیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری کے پہلے مرحلے کے تحت مجموعی کارکردگی 87 فیصد رہی جبکہ شکایات کے حل کی شرح میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔ 70 فیصد شکایات حل کی جا چکی ہیں جبکہ باقی پر پیش رفت جاری ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری 2.0 کا باضابطہ اجرا بھی کیا گیا، جس میں مزید دس نئے پبلک سروس ایریاز شامل کیے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026