خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حالات خراب، بند کمروں کے فیصلوں کو نہیں مانتے: سہیل آفریدی
Web Desk
28 September 2026
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے اور صوبائی حکومت بند کمروں میں کیے جانے والے فیصلوں کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ الامین ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے درا زندہ میں ہونے والے بزدلانہ خودکش دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ریاست اور پاکستان کے خلاف جو بھی ہتھیار اٹھائے گا وہ دہشت گرد ہے، اور اس جنگ میں صرف عام شہری ہی نہیں بلکہ سیکیورٹی فورسز کے جوان بھی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ امن و امان کے قیام کے لیے صوبائی حکومت نے پولیس کو 35 ارب روپے کے فنڈز فراہم کیے ہیں، تاہم عوام کو اعتماد میں لیے بغیر صوبے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس لہر میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو شہید پیکیج دیا جائے گا۔ سہیل آفریدی نے وفاق پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ادائیگی کے باوجود خیبر پختونخوا کو بکتر بند گاڑیاں فراہم نہیں کی جا رہیں، وفاق جہاز خرید رہا ہے جبکہ خیبر پختونخوا اپنے شہداء کے جنازے اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاق فوری طور پر صوبے کو مطلوبہ بکتر بند گاڑیاں فراہم کرے۔
متعلقہ عنوانات
عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف
28 September 2026
پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے
28 September 2026
یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک
28 September 2026
راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس متاثر، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
28 September 2026
سہیل آفریدی کوبانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
28 September 2026
ایران تجارت نہیں کرسکتا تو کوئی بھی تجارت نہیں کرے گا،ایرانی آرمی چیف
28 September 2026
یمنی فورسز کا حالیہ حملوں میں 4 ایرانی عسکری ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28 September 2026
امریکا صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے، ایرانی صدر
28 September 2026