LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی میں عالمی مائننگ شو اختتام پذیر، بین الاقوامی سرمایہ کاری اور نئی شراکت داریوں پر خصوصی توجہ عالمی پولیس سربراہی اجلاس اختتامی مرحلے میں داخل، اے آئی اور جدید پولیس ٹیکنالوجی مرکزِ نگاہ روس کے مفادات نظرانداز کرکے امن مذاکرات نہیں ہو سکتے، روسی وزارت خارجہ فلائی دبئی نے ریاض اور ابہا کیلئے پروازوں کی منسوخی میں 27 نومبر تک توسیع کر دی ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں امریکا کا ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ

خیبر پختونخوا کابینہ نے صوبائی ہیلتھ پالیسی کی منظوری دیدی

Web Desk

9 July 2026

خیبر پختونخوا کابینہ نے صوبائی ہیلتھ پالیسی، پیشہ وارانہ تحفظ و صحت قواعد اور موٹر وہیکلز آرڈیننس میں ذاتی رجسٹریشن نمبر کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ سہیل خان کی صدارت میں منعقدہ کابینہ اجلاس کے دوران نئی ہیلتھ پالیسی کی منظوری دی گئی، جس کے تحت جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل نظام اور تربیت یافتہ عملے کے ذریعے عوام دوست صحت کا نظام یقینی بنایا جائے گا۔ اس پالیسی کے تحت ثانوی اور خصوصی طبی سہولیات کی بہتری کے لیے آئی سی یو (ICU)، سی سی یو (CCU)، ٹراما اور برن سینٹرز قائم کیے جائیں گے، جبکہ کمزور کارکردگی والے صحت مراکز کو آؤٹ سورس اور بزرگ شہریوں کے لیے جیریاٹرک میڈیسن متعارف کرائی جائے گی۔ علاوہ ازیں، کابینہ نے محکمہ جنگلی حیات (وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ) کو انٹرنیشنل کرین فاؤنڈیشن کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔