LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم

کنگ چارلس ذاتی ٹیکس بل عام کرنے والے پہلے برطانوی بادشاہ بن گئے

Web Desk

26 June 2026

برطانوی تاریخ میں پہلی بار کنگ چارلس سوم نے ایک منفرد مثال قائم کرتے ہوئے بطور بادشاہ اپنا پہلا ذاتی ٹیکس بل پبلک کر دیا ہے، جبکہ دوسری جانب شاہی خاندان کو ملنے والے سالانہ سرکاری فنڈز (Sovereign Grant) کو دگنا کر کے تقریباً 100 ملین پاؤنڈز (10 کروڑ پاؤنڈز) تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق، شاہی خاندان کے سالانہ اکاؤنٹس کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے تحت کنگ چارلس نے مالی سال کے دوران تقریباً 12.9 ملین پاؤنڈز (ایک کروڑ 29 لاکھ پاؤنڈز) ٹیکس ادا کیا۔ اس اقدام کے ساتھ وہ اپنی آمدنی اور ادا کردہ ٹیکس کی تفصیلات عوامی سطح پر ظاہر کرنے والے برطانیہ کے پہلے فرماں روا بن گئے ہیں۔ شاہی محل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بادشاہت کے نظام میں مالی شفافیت لانا ہے۔

دوسری جانب، برطانوی خزانے کی جانب سے شاہی خاندان کی دفتری سرگرمیوں، محلات کی دیکھ بھال اور سفری اخراجات کے لیے دیے جانے والے فنڈ “سوویرین گرانٹ” میں ریکارڈ اضافہ کیا جا رہا ہے۔ یہ فنڈز 51.5 ملین پاؤنڈز سے بڑھا کر اگلی مدت کے لیے 100 ملین پاؤنڈز سے زائد کر دیے جائیں گے۔