شمالی کوریا اور روس کا مشترکہ تعاون وسیع کرنے کے عزم کا اظہار
Web Desk
16 September 2026
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے روس کے ساتھ دوطرفہ اور ستراتیژک تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کم جونگ ان نے شمالی کوریا کے 78ویں یومِ تاسیس کے موقع پر روسی صدر کے پرخلوص مبارکباد کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیانگ یانگ، ماسکو کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور اتحادی معاہدوں کی بنیاد پر تمام شعبوں میں جامع تعاون کو فروغ دینے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔
کم جونگ ان نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں کامل یقین ہے کہ روس اپنی سیکیورٹی، قومی مفادات اور بین الاقوامی انصاف کے تحفظ کے لیے جاری موجودہ “مقدس جنگ” میں شاندار فتح حاصل کرے گا۔ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور روسی عوام کی پالیسیوں کے لیے شمالی کوریا کی جانب سے مکمل اور غیر متزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ دونوں ممالک کے مابین یہ بڑھتا ہوا سفارتی و ملٹری تعاؤن خطے اور عالمی جیو پولیٹکس میں ایک انتہائی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی
21 October 2026
امریکا کو پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے: مارکو روبیو
21 October 2026
مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں، فرح عظیم شاہ
21 October 2026
ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے: امریکی وزیر خارجہ
21 October 2026
جام کمال خان کی زیر صدارت اجلاس، برآمدات میں اضافے اور صنعتی مسائل کے حل پر غور
21 October 2026
حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1514 ارب روپے قرض لیا
21 October 2026
اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت گندم درآمد سے متعلق اجلاس، ملکی ذخائر اور طلب و رسد کا جائزہ
21 October 2026
نیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی ہدایت دی، امریکی مخالفت پر منصوبہ رک گیا: برطانوی اخبار
21 October 2026