اسلام آباد میں جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر گرفتار
Web Desk
26 November 2025
اسلام آباد میں پولیس نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے رہنما فرخ کھوکھر کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق چیکنگ کے دوران ان کے قبضے سے ممنوعہ اسلحہ برآمد ہوا، جس پر انہیں موقع سے حراست میں لے کر تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرخ کھوکھر کو زیرو پوائنٹ ناکے سے گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل راولپنڈی کے معروف سیاسی مرکز کھوکھر ہاؤس سے تعلق رکھنے والے فرخ کھوکھر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد جے یو آئی ف میں شمولیت اختیار کی تھی۔
متعلقہ عنوانات
ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت
29 September 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری اور ان تک رسائی نہ دینا بدترین سیاسی انتقام ہے: ترجمان تحریکِ انصاف
29 September 2026
4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر
29 September 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز
29 September 2026
حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی
29 September 2026
پنجاب کے 8 اضلاع میں نومبر تک کیتھ لیبز قائم ہوں گی: مریم نواز
29 September 2026
ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری
29 September 2026
نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر
29 September 2026