کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
Web Desk
27 July 2026
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جارحانہ بیانیے اور سیاسی دباؤ کے ذریعے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ قانونی حقائق کو مسخ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں واضح کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی متنازع علاقہ ہے، جس کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی منشا کے مطابق ہی ہوگا۔ خواجہ آصف نے بھارت کو جنوبی ایشیا میں دہشت گردی اور عدم استحکام کا سب سے بڑا سرپرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیادت کی یہ بیان بازی اپنے اندرونی سیاسی بحران، بے چینی اور نریندر مودی کی تقسیم کارانہ پالیسیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ پاکستان امن اور مذاکرات کا حامی ہے، تاہم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے اس کے عزم کو ہرگز نہ آزمایا جائے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026