یہ آخری کوشش ہوگی اور پی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی: خواجہ آصف
Web Desk
25 September 2026
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کے مجوزہ اسلام آباد مارچ پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسلام آباد کو ‘سومنات کے مندر’ سے تشبیہ دے رہے ہیں، لیکن یہ ان کی آخری کوشش ثابت ہوگی اور اس کے بعد وہ اس طرف رخ کرنے کی ہمت نہیں کر سکیں گے۔ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہا کہ اسلام آباد ایک بڑی اسلامی اور ایٹمی ریاست کا دارالحکومت ہے، اور اب یہ ایک ‘فیصلہ کن معرکہ’ ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاق اب اس قسم کے سیاسی انتشار کا بالکل متحمل نہیں ہو سکتا، اس لیے پی ٹی آئی کے اس اقدام کا سخت سے سخت جواب دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے کے پی صدر جنید اکبر کے “اسلام آباد کو سومنات بنانے” کے بیان اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے شدید ردِعمل کے انتباہ پر وفاقی وزرا نے اعلان کیا ہے کہ مظاہرین کو کسی صورت وفاقی دارالحکومت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دوسری جانب، پی ٹی آئی کی سابق رہنما فوزیہ قصوری نے بھی اس رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے نام پر اسلام آباد پر چڑھائی یا ریاست اور افواج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے پاکستان کے دوست نہیں ہو سکتے، اور اگر ان کے پاس کوئی عملی پالیسی ہے تو وہ اسے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کے ذریعے نافذ کر کے دکھائیں۔
متعلقہ عنوانات
گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف
26 September 2026
ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت
26 September 2026
فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26 September 2026
پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں انسدادِ منشیات آپریشن، 750 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط
26 September 2026
خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی
26 September 2026
افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار
26 September 2026
بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم
26 September 2026
پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف
26 September 2026