کینیا: پٹرول مہنگا کرنے کے خلاف پرتشدد مظاہرے، 4 افراد ہلاک، 30 زخمی
Web Desk
19 May 2026
نیروبی: کینیا میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 فیصد تک ریکارڈ اضافے کے خلاف ہونے والے ملک گیر احتجاج اور ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال نے پرتشدد رخ اختیار کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 4 افراد ہلاک اور کم از کم 30 زخمی ہو چکے ہیں۔ کینیا کے وزیر داخلہ کِپچومبا مرکو مین کے مطابق، مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ اور پرتشدد کارروائیوں کے الزام میں اب تک 348 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ دارالحکومت نیروبی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مشتعل مظاہرین نے جلتے ہوئے ٹائر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے اہم شاہراہوں کو بلاک کر دیا، جنہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا شدید استعمال کیا گیا۔
ٹرانسپورٹ برادری کی جانب سے ہڑتال کی کال کے بعد ہزاروں مسافر سڑکوں پر پھنس کر رہ گئے، جبکہ کاروباری مراکز بند رہنے سے معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔ صورتحال کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں نے طلبہ کو آن لائن کلاسز لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ کینیا، دیگر افریقی ممالک کی طرح، اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے خلیجی ممالک سے ایندھن کی درآمدات پر شدید انحصار کرتا ہے۔ رواں برس 28 فروری سے شروع ہونے والے امریکہ، اسرائیل اور ایران کے مابین شدید تنازع کے باعث عالمی منڈی میں سپلائی چین متاثر ہوئی ہے، جس کا براہِ راست خمیازہ اب کینیا کے عوام کو مہنگائی اور اندرونی خلفشار کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی
29 August 2026
کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک
29 August 2026
ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ
29 August 2026
مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف
29 August 2026
فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ
29 August 2026
یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا
29 August 2026
مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر
29 August 2026
ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان
29 August 2026