LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

دنیا بھر میں کشمیری آج بھارتی یوم جمہوریہ بطور یوم سیاہ منا رہے ہیں

Web Desk

26 January 2026

بھارت کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج بھارتی قبضے کے خلاف یومِ سیاہ منا رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یومِ سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری کو یہ باور کرانا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دینے سے مسلسل انکار کر رہا ہے اور جمہوریت کے دعوے محض دکھاوا ہیں۔
آج مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس، پاسبانِ حریت اور دیگر تنظیموں کے زیرِ اہتمام ریلیاں نکالی جائیں گی۔
دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی یومِ جمہوریہ کے پیش نظر سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے، وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور ڈرونز و سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔