LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

کراچی میں نومبر کے دوران 88 کروڑ گیلن پانی کی کمی، واٹر کارپوریشن کی رپورٹ

Web Desk

23 November 2025

کراچی واٹر کارپوریشن نے نومبر میں پانی کی فراہمی میں شدید کمی اور بجلی کی مسلسل بندش سے متعلق اعدادوشمار جاری کر دیے۔ رپورٹ کے مطابق شہر میں رواں ماہ مجموعی طور پر 88 کروڑ گیلن پانی کی قلت ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 132 گھنٹے 20 منٹ کی بجلی معطلی کے باعث 42 کروڑ گیلن پانی کم فراہم ہوا۔ ڈملوٹی پمپنگ اسٹیشن پر 146 گھنٹے کی بجلی بندش سے مزید 11 کروڑ 10 لاکھ گیلن پانی متاثر ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن میں 33 کروڑ 50 لاکھ گیلن جبکہ حب اور پپری پمپنگ اسٹیشنز میں مجموعی طور پر 66 لاکھ گیلن پانی کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بھی 20 لاکھ گیلن کی قلت سامنے آئی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے کہا کہ بجلی کی مسلسل غیر اعلانیہ بندش کے باعث مرکزی پمپنگ اسٹیشنز کے آپریشن بارہا متاثر ہوئے۔ ادارے نے مطالبہ کیا کہ پمپنگ اسٹیشنز کو مستقل اور مستحکم بجلی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کیبل فالٹس سے پمپنگ مشینری کو پہنچنے والے نقصانات کا فوری نوٹس لیا جائے۔