LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ افغانستان پر ماسکو فارمیٹ اجلاس، پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ شرکت

کراچی: سائٹ انڈسٹریل ایریا کی صنعتوں کو پانی کی فراہمی معطل، فیکٹریاں بند

Web Desk

7 February 2026

کراچی: سائٹ انڈسٹریل ایریا کی صنعتوں کو پانی کی فراہمی بند ہونے کے باعث فیکٹریاں مکمل طور پر بند ہو گئی ہیں، جس سے صنعتی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں

صدر سائٹ ایسوسی ایشن احمد عظیم علوی کے مطابق جمعہ کی شام سے پانی کی سپلائی معطل ہے جس کے باعث صنعتی پیداوار مکمل طور پر رک چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کی صنعتیں پانی نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صنعتوں کی بندش سے پاکستان کو ناقابلِ تلافی معاشی نقصان کا خدشہ ہے اور اگر فوری طور پر پانی بحال نہ کیا گیا تو پیداواری سرگرمیاں دوبارہ شروع نہیں ہو سکیں گی۔احمد عظیم علوی نے خبردار کیا کہ سائٹ کی صنعتیں لاکھوں مزدوروں کے روزگار کا ذریعہ ہیں اور پانی کی عدم فراہمی سے بے روزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے فوری نوٹس لینے اور صنعتی پانی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے میئر کراچی اور ایم ڈی واٹر بورڈ سے بھی مطالبہ کیا کہ صنعتوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے کیونکہ صرف واٹر سیوریج کارپوریشن صنعتوں کی ضروریات پوری نہیں کر سکتی۔صدر سائٹ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سب سوائل کے مسائل حل کیے بغیر صنعتیں نہیں چل سکتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی، بجلی اور گیس پہلے ہی سب سے مہنگی ہیں، صنعتی پانی کے نرخوں میں مزید اضافہ صنعتوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ صنعتیں چلانی ہیں یا بند کرنی ہیں، یا تو لاگت کم کی جائے یا پھر صنعتوں کی بندش کا اعلان کر دیا جائے۔