LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ

کراچی میں موسلا دھار بارش کی نئی پیشگوئی: گزشتہ روز طوفانی بارش اور حادثات میں 19 افراد جاں بحق

Web Desk

19 March 2026

کراچی میں آج بھی گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اور صبح سے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ گزشتہ روز تیز آندھی کے ساتھ بارش کے دوران مختلف حادثات میں انیس افراد جاں بحق اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے۔۔ کراچی میں صبح سے ڈیفنس، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس، شارع فیصل، دھورا جی اور طارق روڈ پر ہلکی بارش ہوئی۔ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، گلشن معمارمیں بھی بادل وقفے وقف سے برستے رہے۔ محکمہ موسمیاات نے آج دوپھر کے بعد موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بادل اس وقت سمندر میں موجود ہیں جو شہر کی جانب بڑھ سکتے ہیں جن کی بدولت آج تیز بارش کے ایک سے دو اسپیل آسکتے ہیں۔ جس سے شہر میں 50 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہوسکتی ہے۔ جبکہ ہواؤں کی رفتار کل کے مقابلے میں کم رہے گی۔ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث چھتیں، دیواریں، درخت اور کھمبے گرنے کے واقعے میں انیس افراد جاں بحق اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے، شہر میں ہوا کی رفتار ستانوے کلومیٹر تک ریکارد کی گئی۔ بلدیہ مواچھ گوٹھ کے قریب دیوار گرنے سے 13 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔ قائد آباد مجید کالونی میں گھر کی دیوار گرنے سے خاتون اور مرد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ یارو گوٹھ کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ کورنگی ساڑھے تین میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، کورنگی 5 نمبر میں درخت گرنے سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ کیماڑی میں عمارت کی دوسری منزل کی چھت پہلی منزل پر گرنے سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب درخت گرنے سے دو افراد پھنس گئے تھے۔۔ محکمہ موسمیات نے عید کے پہلے روز بھی ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ 24 سے27 مارچ کےدوران بھی مغربی ہواؤں کا سلسلہ کراچی سمیت سندھ میں بارش کا سبب بن سکتا ہے۔