LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کا کردار سراہا گیا: گورنر پنجاب وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے وزیراعظم کی چھوٹے، درمیانے درجے کے کسانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا: سہیل آفریدی کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی

شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی

Web Desk

5 July 2026

کراچی کے علاقے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے نوجوانوں کی شناخت اطہر اور عبدالرزاق کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، گشت پر مامور اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر سوار ان نوجوانوں کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا تھا، تاہم انہوں نے موٹرسائیکل روکنے کے بجائے اپنی رفتار تیز کر دی۔ جس پر پولیس اہلکاروں نے ان کا تعاقب کیا اور فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آ کر دونوں نوجوان زخمی ہو گئے۔

پولیس نے ابتدائی کارروائی کے بعد تصدیق کی ہے کہ زخمی ہونے والے نوجوانوں کے قبضے سے تلاشی کے دوران کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ فائرنگ کے اس واقعے کے اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔