کمشنر کراچی نے گل پلازہ سانحے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی، 79 ہلاکتیں
Web Desk
28 January 2026
کراچی: کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کی مشترکہ کمیٹی نے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے، جو وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کی جائے گی۔
رپورٹ میں آگ لگنے کے اسباب، آگ بجھانے کے اقدامات، ریسکیو آپریشن اور متاثرین کے حوالے سے تفصیلات شامل ہیں۔ تحقیقاتی عمل کے دوران عینی شاہدین، متاثرہ افراد اور ریسکیو حکام سے حاصل معلومات کو بھی رپورٹ میں درج کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آگ رات 10:15 بجے گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر فلاور شاپ میں شروع ہوئی اور تیزی سے ائرکنڈیشن کے ڈکٹس کے ذریعے پھیلی۔ فائر بریگیڈ کو آگ کی اطلاع رات 10:26 پر ملی، اور پہلا فائر ٹینڈر 11 منٹ میں یعنی 10:37 پر جائے حادثہ پر پہنچا۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی کراچی 10:30 پر اور ریسکیو 1122 کا عملہ 10:53 پر موقع پر موجود تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 79 افراد آگ میں جاں بحق ہوئے، جن میں زیادہ تر ہلاکتیں گل پلازہ کے میزنائن فلور پر ہوئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026