کراچی: گل پلازہ عمارت کے ملبے سے اب صرف انسانی ہڈیاں برآمد، 67 ہلاک، 77 لاپتا
Web Desk
23 January 2026
کراچی کے گل پلازہ حادثے کے بعد کے ایم سی فائر بریگیڈ کے فائر آفیسر ظفر خان نے بتایا ہے کہ عمارت کے ملبے سے اب مزید لاشیں نہیں بلکہ صرف انسانی ہڈیاں برآمد ہو رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 67 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور 77 افراد لاپتا ہیں، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ عمارت کے بیسمنٹ اور ملبے کے اوپر موجود ڈیزل ٹینک میں دوبارہ لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے میڈیا کو بتایا کہ مسنگ پرسن کی فائنل فہرست 77 افراد پر مشتمل ہے، اور مزید لاپتا ہونے کی صورت میں لوگ رابطہ کر سکتے ہیں۔
ریسکیو آپریشن کے ساتویں روز بھی جاری ہے اور اب تک 85 فیصد ریسکیو کام مکمل ہو چکا ہے۔ ملبے سے برآمد ہونے والا ملبہ پاک کالونی میوہ شاہ قبرستان منتقل کیا جا رہا ہے۔
سانحہ گل پلازہ میں لاپتہ افراد کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے،،مزید کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونےکاخدشہ ہے،،سانحے میں سڑسٹھ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ستتر افراد اب بھی لاپتہ ہیں،،انچارج شناخت ڈیسک سی پی ایل سی عامرحسن کےمطابق انسانی باقیات کے4بیگ اسپتال لائےگئے ہیں،جن کی جانچ کی جائے گی،سینئرفائرآفیسرظفرخان کاکہناہےکہ ملبے سےلاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں۔ترجمان محکمہ صحت کےمطابق سڑسٹھ لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیاہے،لاشوں اور جسمانی اعضا سے پینتالیس ڈی این اے کے نمونے حاصل کئے گئے ہیں،8لاشوں کی شناخت ڈی این اے سے ممکن ہوئی،ایک لاش کی شناخت قومی شناختی کارڈ سے ہوئی،،ادھر گل پلازہ کے باہرلواحقین نےاحتجاج کرتےہوئے ریسکیو اور تحقیقاتی عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔متاثرین کاکہناہےکہ سانحہ گل پلازہ کو آج ساتواں روز ہے مگر ابھی تک لاپتہ افراد کو تلاش نہیں جاسکا۔دوسری جانب تحقیقاتی حکام نے سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی رپورٹ عینی شاہدین اور متاثرین کے بیانات کی مدد سے تیار کرلی ہے۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق گل پلازہ میں آگ مصنوعی پھولوں کی دکان میں لگی،دکان میں موجود بچوں کے کھیلنے کے دوران آگ لگی۔سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلیے امدادی رقم کے اجرا کا عمل شروع کردیاگیاہے،ضلعی انتظامیہ نے شہید8افراد کےلواحقین کےکوائف مکمل کرلیے،ڈپٹی کمشنر جنوبی نے شہدا کےاہل خانہ کی امدادکیلئے کیسز سندھ حکومت کو ارسال کردیے ہیں،،سندھ حکومت نےشہداکےلیےایک کروڑ روپے فی کس کا اعلان کیاہے،،
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026