کے ٹو ائیرویز طیارہ حادثہ؛ اورماڑہ کے قریب گہرے سمندر میں ریسکیو آپریشن تیز، لاپتہ عملے کی تلاش جاری
Web Desk
10 July 2026
کے ٹو ائیرویز کے کارگو طیارے کے المناک حادثے کے بعد گہرے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے، جس میں پاکستان نیوی اور پاکستان میرین سیکیورٹی ایجنسی (PMSA) کے بحری جہاز لاپتہ عملے کی تلاش میں دن رات مصروف ہیں۔ ترجمان پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (PAA) کے مطابق، بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ کے قریب طیارے کا ملبہ ملنے کے بعد متعلقہ سمندری حدود کی تفصیلی اسکیننگ کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ جدید آلات کی مدد سے سمندر کی تہہ کا جائزہ لیتے ہوئے تباہ شدہ طیارے کے مزید اہم پرزے اور ملبہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سمندر سے نکالا جانے والا تمام ملبہ اور پرزے طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے قائم کردہ اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کیے جائیں گے تاکہ تکنیکی تجزیے (Technical Analysis) کے ذریعے حادثے کی اصل وجوہات کا سراغ لگایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
میر رضا کیس: نئے شواہد سامنے، عدالت کا آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنیکا حکم
15 August 2026
مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور
15 August 2026
بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا
15 August 2026
لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ
15 August 2026
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق
15 August 2026
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
15 August 2026
آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید
15 August 2026
امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
15 August 2026