عدالتی نظام میں اورمسائل آگئے ہیں، عدلیہ کا مسقتبل مصالحتی نظام میں ہے، جسٹس (ر) منصورعلی شاہ
Web Desk
4 April 2026
سپریم کورٹ کے سابق جج منصور علی شاہ کہتے ہیں ملکی عدالتوں میں آج کل اور مسائل آگئے ہیں۔ پاکستان کے عدالتی نظام کا مستقبل اے ڈی آر اور مصالحتی نظام میں ہے۔ عدالتی نظام سے پہلے مصالحتی نظام تھا اور اگر اسے مؤثر طریقے سے آگے بڑھایا جائے تو 20 لاکھ زیر التوا کیسز کا حل نکل سکتا ہے۔
لاہور میں اے ڈی آر (آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن) کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈمنصور علی شاہ نے کہا کہ پاکستانی عدالتوں میں ہر روز نئے کیسز دائر ہو رہے ہیں ۔ہمارے پاس 3 ہزار ججز ہیں جبکہ آبادی 25 کروڑ سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفرادی کیسز، فیملی اور پراپرٹی کے تنازعات کے لیے عدالت جانے کی ضرورت نہیں، بلکہ مصالحتی سینٹرز سے مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔
سابق جج نے زور دیا کہ ہمیں اپنے کلچر میں یہ سوچ لانی ہوگی کہ ہر مسئلے کا حل لڑائی نہیں بلکہ ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔ ایک اچھا ثالث وہ ہے جو فریقین کی اصل خواہشات کو سمجھے اور وکلاء کو بھی چاہیے کہ وہ مصالحتی نظام کو فروغ دیں۔ انہوں نے اسلام اور پیارے نبی ﷺ کے اسوہ حسنہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہجرہ تنازعات بھی مصالحت کے ذریعے حل کیے گئے۔
منصور علی شاہ نے مزید کہا کہ عدالتوں میں اسٹے لینے کا رواج ختم ہونا چاہیے اور ریاست کی جانب سے یہ لازمی ہونا چاہیے کہ کیس سے پہلے مصالحت کی کوشش کی جائے۔
متعلقہ عنوانات
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال
19 November 2026
پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
پنجاب میں مریضوں کو 39 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا مفت علاج فراہم
19 November 2026
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا
19 November 2026