اس پر اتفاق نہیں کرتا عدلیہ کی آزادی کمپرومائز ہوئی: جسٹس علی باقر نجفی
Web Desk
7 February 2026
وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس علی باقر نجفی نے عدلیہ کی آزادی کمپرومائز ہونے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ عدلیہ کی خودمختاری متاثر ہوئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کا قیام 14 نومبر 2025 کو عمل میں آیا اور ایک ہفتے کے اندر عدالت نے باقاعدہ کام شروع کر دیا۔ ان کے مطابق آئینی عدالت اب تک 2600 مقدمات کے فیصلے کر چکی ہے اور کوشش کی جاتی ہے کہ دائر ہونے والے کیسز کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے۔جسٹس علی باقر نجفی کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کے قیام سے قبل آئینی بینچ کام کر رہا تھا اور عدالت کے قیام کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں جوڈیشل ایکٹوازم بھی شامل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سپریم کورٹ کی جانب سے بعض فیصلے اپنے دائرہ اختیار سے باہر جا کر کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ الزام بھی عائد کیا جاتا رہا کہ عدلیہ نے پالیسی سازی میں مداخلت شروع کر دی تھی اور بعض کیسز قانون کے مطابق حل کرنے کے بجائے دیگر بنیادوں پر نمٹائے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ایک بڑی بحث جاری ہے جس میں دوہرے معیار، میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مقبول فیصلے کرنے اور ریاستی اختیار کو چیلنج کرنے جیسے عناصر بھی شامل ہو سکتے ہیں۔جسٹس علی باقر نجفی نے واضح کیا کہ ریاستی اتھارٹی کو چیلنج کرنا عدلیہ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں سات ماہ فوجداری نوعیت کے مقدمات پر کام کیا اور یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ قتل کی اپیلیں برسوں سے زیر التوا تھیں کیونکہ ججز آئینی معاملات میں الجھے رہتے تھے۔ان کے مطابق آئینی عدالت کے قیام کے بعد یہ مسئلہ بڑی حد تک حل ہو جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد
22 November 2026
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026