LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے: عاصم افتخار بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ امریکا نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے: قطر پائیدار امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے: مریم نواز شریف ہنگو میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا مصر، سوڈان اور اعلیٰ امریکی حکام کے سوڈان جنگ کے خاتمے کیلئے اہم مذاکرات ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی عدالت کے خلاف مزید سخت اقدامات کی تیاری کر لی نیویارک دورے کے دوران صدر ٹرمپ کی میئر زہران ممدانی سے ملاقات متوقع کیف پر روسی ڈرون حملوں میں 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت

Web Desk

21 September 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری ایک بیان کے ذریعے اپنے حالیہ متنازع بیان پر وضاحت جاری کر دی ہے। انہوں نے حکمران جماعت نون لیگ کے حامی صحافیوں اور ناقدین پر الزام عائد کیا کہ ان کی حالیہ تقریر کو بلاجواز غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔ جنید اکبر کے مطابق ان کی پارٹی پہلے بھی پرامن تھی، اب بھی ہے اور آئندہ بھی آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن رہے گی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ تقریر کے دوران “سومنات” کا حوالہ بار بار واپس آنے اور مسلسل جدوجہد کے استعارے کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے بھی لاشیں اٹھائی ہیں لیکن تشدد کے راستے کو نہیں اپنایا۔ جنید اکبر نے واضح الفاظ میں کہا کہ جو شخص پرامن نہیں ہوگا، وہ عمران خان کا سپاہی یا تحریک کا حصہ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ احتجاج کے دوران ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھیں جو تحریک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے عمران خان کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک اور افواجِ پاکستان سب کے ہیں، اور آخر میں ملک کی حفاظت، امن اور آئین و قانون کی حکمرانی کی دعا کی۔