جے یو آئی اسلام آباد کے امیر مفتی اویس عزیز گرفتار: حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، ترجمان
Web Desk
10 November 2026
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اسلام آباد کے امیر مفتی اویس عزیز کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جس پر پارٹی کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے مفتی اویس عزیز کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، لیکن آئین اور قانون کے احترام کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ جے یو آئی قائدین اور کارکنوں پر حکومتی جبر و دہشت گردی کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا اور مطالبہ کیا کہ مفتی اویس عزیز کو فی الفور رہا کیا جائے۔ اسلم غوری نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اشتعال میں نہ آئیں اور نظم و ضبط قائم رکھتے ہوئے قیادت کے اگلے حکم کا انتظار کریں۔
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
11 November 2026
ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
11 November 2026
پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول
11 November 2026
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام
11 November 2026
عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی
11 November 2026
9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
11 November 2026
پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الہٰی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی
11 November 2026