جے یو آئی کا 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان، عام انتخابات کے خلاف یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ
Web Desk
26 January 2026
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے بعد دوسری بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے بھی 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ جے یو آئی کی جانب سے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے خلاف یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو ملک بھر میں یومِ سیاہ منایا جائے گا جبکہ جمہوریت دن بدن کمزور اور آئین پاکستان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان راولپنڈی میں مرکزی احتجاجی پروگرام سے خطاب کریں گے جبکہ تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ جے یو آئی کا کہنا ہے کہ غیور عوام حکمرانوں کی قرآن و شریعت سے متصادم آئین سازی، مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور لاقانونیت کے خلاف احتجاج کریں گے۔
اسلم غوری نے کہا کہ شریعت، آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہر آئینی، جمہوری اور پرامن راستہ اختیار کیا جائے گا اور کارکن اپنی تیاری مکمل کریں۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026