LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند روس کا فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا کچھ حصہ میڈیا کیلئے کھولا جاسکتا ہے، کریملن دبئی میں عالمی مائننگ شو اختتام پذیر، بین الاقوامی سرمایہ کاری اور نئی شراکت داریوں پر خصوصی توجہ عالمی پولیس سربراہی اجلاس اختتامی مرحلے میں داخل، اے آئی اور جدید پولیس ٹیکنالوجی مرکزِ نگاہ روس کے مفادات نظرانداز کرکے امن مذاکرات نہیں ہو سکتے، روسی وزارت خارجہ فلائی دبئی نے ریاض اور ابہا کیلئے پروازوں کی منسوخی میں 27 نومبر تک توسیع کر دی ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 4 اہم اجلاس طلب؛ ہائی کورٹس کے ججز کی مستقلی اور نئی تعیناتیوں پر غور ہوگا

Web Desk

6 July 2026

ملک کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتیوں اور مستقلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (JCP) کے چار الگ الگ اہم اجلاس طلب کر لیے گئے ہیں۔ یہ تمام اجلاس 20 اور 21 جولائی کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں منعقد ہوں گے۔

 20 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اسی روز سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچوں (Constitutional Benches) کے ججز کی مدتِ ملازمت میں توسیع پر بھی اہم غور و خوض کیا جائے گا۔  وفاقی دارالحکومت کی عدالتِ عالیہ (اسلام آباد ہائی کورٹ) میں نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے بھی اجلاس 20 جولائی کو ہی منعقد ہوگا۔  21 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کی مستقلی کے کیس پر غور کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی، لاہور ہائی کورٹ میں نئے ایڈیشنل ججز کی مستقل تعیناتیوں کے حوالے سے بھی ناموں پر غور ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن کا چوتھا اجلاس بھی 21 جولائی کو ہوگا، جس میں بلوچستان ہائی کورٹ میں نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے کو حتمی شکل دی جائے گی۔