جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مستقل تقرری کی سفارش کردی
Web Desk
12 January 2026
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس میں کمیشن کے ممبران نے شرکت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مستقل تقرری جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ کے ایک جج کی بطور مستقل جج تقرری کی توثیق کردی گئی۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس کی مستقل تقرری کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس نجم الدین مینگل کی بطور مستقل جج تقرری کی توثیق کردی گئی۔
جسٹس ایوب خان کی توثیق کی سفارش اکثریتی رائے سے مسترد کردی گئی۔اعلامیہ کے مطابق آئینی بینچز کے لیے ججز کی نامزدگی کے معیار پر غور کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمیٹی ججز کی تقرری، انٹرویوز، طریقہ کار اور رولز میں ترامیم کے حوالے سے سفارشات تیار کرے گی۔
اجلاس میں جوڈیشل کمیشن قواعد 2024 میں ترامیم پر بھی غور کا فیصلہ کیا گیا جبکہ شفاف اور مؤثر عدالتی تقرریوں کیلئے آئینی فریم ورک پر زوردیا گیا۔۔۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026