جناح ہاؤس حملہ کیس: سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 16 نومبر تک ملتوی
Web Desk
10 November 2026
انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بعد از گرفتاری درخواستِ ضمانت پر سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ سماعت کے دوران فلک جاوید کے وکیل دلائل کے لیے پیش نہ ہو سکے، جبکہ پراسکیوشن نے مقدمے کا حتمی ریکارڈ پیش کرنے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کی۔ عدالت نے پراسکیوشن کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کرنے اور ملزمہ کے وکیل کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ جیل سے دائر درخواست میں وکیلِ صفائی کا موقف ہے کہ ملزمہ بے گناہ ہے اور اسے تین سال کی تاخیر سے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، لہٰذا ضمانت پر رہا کیا جائے۔ دوسری جانب تفتیشی افسر کے مطابق تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ نمبر 96/23 میں بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں اور ملزمہ جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کی سازش میں ملوث ہے۔
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
11 November 2026
ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
11 November 2026
پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول
11 November 2026
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام
11 November 2026
عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی
11 November 2026
9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
11 November 2026
پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الہٰی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی
11 November 2026