LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر: 9 جون کی ہڑتال کی کال، انٹرنیٹ معطل، معمولات زندگی متاثر آزاد جموں و کشمیر: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 کارکن گرفتار یلو لائن منصوبے میں 6ارب روپے کی مبینہ کرپشن، سندھ حکومت نے تحقیقات شروع کر دیں پنجاب اسمبلی میں ترقی، جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ کے ترقیاتی پیکیج کی تجویز نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ؛ درجہ حرارت 46 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی امریکا نے کویت کو انسداد ڈرون، متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی

آبنائے ہرمز بند رہی تو 3 ہفتوں میں جیٹ فیول کی شدید قلت پیدا ہونے کا امکان ہے

Web Desk

10 April 2026

آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی سطح پر طیاروں کے ایندھن کے بحران کا خدشہ شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ فضائی سفر کے کرایوں میں اضافے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ہوائی اڈوں کی تنظیم نے یورپی حکام کو ایک اہم خط ارسال کیا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر آئندہ تین ہفتوں کے دوران آبنائے ہرمز بحال نہ ہوئی تو یورپ کو طیارہ ایندھن کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل اور ایندھن کی ترسیل معطل رہنے سے ہوائی اڈوں کی سرگرمیاں اور فضائی رابطے متاثر ہو سکتے ہیں۔ تنظیم کے مطابق یورپی ہوائی اڈوں کے درمیان ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلیجی خطہ یورپ کے لیے طیارہ ایندھن کی فراہمی کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور تقریباً نصف درآمدات اسی خطے سے ہوتی ہیں۔ اگر یہ سلسلہ متاثر رہا تو اس کے اثرات یورپ کی معیشت اور متاثرہ علاقوں پر بھی مرتب ہوں گے۔

ادھر ایندھن کی ممکنہ کمی کے پیش نظر کئی فضائی کمپنیوں نے پروازوں میں کمی کر دی ہے، جبکہ ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان بھی سامنے آ رہا ہے۔