LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی 9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ تاحال جاری واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف

کرپشن سےمتعلق بیان پرقائم ہوں،وزیراعلیٰ پنجاب کا لیگل نوٹس ملاتو بھرپور جواب دوں گا: چوہدری سالک

Web Desk

4 November 2026

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے حالیہ بیان کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے موقف پر سختی سے قائم ہیں۔

وفاقی وزیر نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ انہیں فی الحال وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے کوئی لیگل نوٹس موصول نہیں ہوا، تاہم نوٹس ملنے کی صورت میں اس کا بھرپور اور قانون کے مطابق جواب دیا جائے گا۔ چوہدری سالک حسین نے مزید دعویٰ کیا کہ محض دو دن قبل خود وزیراعلیٰ پنجاب بھی صوبے میں کرپشن کی موجودگی کا اعتراف کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چوہدری سالک کے الزامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں قانونی نوٹس بھیجنے اور عدالت لے جانے کا اعلان کیا تھا۔ مریم نواز نے موقف اختیار کیا تھا کہ اگر حکومت اتنی ہی کرپٹ ہے تو چوہدری سالک کابینہ کا حصہ بن کر کیوں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں افسران کی تعیناتیاں مکمل طور پر میرٹ پر کی جا رہی ہیں اور سفارش پر آنے والے عناصر پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جاتی۔