ہمارے پاس وقت ختم ہوچکا ہے‘، 20 سالہ خاتون پائلٹ کی ائیر ٹریفک کنٹرول کو ’مے ڈے کال‘ وائرل
Web Desk
4 November 2026
امریکی ریاست فلوریڈا میں گر کر تباہ ہونے والے لیرجیٹ 60 (Learjet 60) طیارے کی 20 سالہ کو پائلٹ نتھالیا فیلگیراس (Nathalia Filgueiras) کی ایئر ٹریفک کنٹرول کے ساتھ آخری انتہائی خوفناک اور جذباتی گفتگو کا آڈیو وائرل ہو گیا ہے، جس میں وہ موت سامنے دیکھتے ہوئے بھی فرض نبھاتی نظر آئیں۔
یکم نومبر کو آسٹن، ٹیکساس سے بہاماس جانے والا نجی طیارہ فلوریڈا کی فضا میں شدید طوفان اور برفباری (Icing) کی زد میں آ گیا تھا۔ بلیک باکس ریکارڈنگ کے مطابق، شدید دباؤ میں طیارے کا پچھلا حصہ ٹوٹنے سے جہاز عمودی رخ میں نیچے گرنے لگا۔ نتھالیا نے 22 ہزار فٹ فی منٹ کی تیز رفتار سے گرتے طیارے کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرول کو مے ڈے (Mayday) کال دیتے ہوئے صورتحال سے آگاہ کیا اور ان کے آخری الفاظ تھے: “باہر دیکھو! باہر دیکھو! ہمارے پاس وقت ختم ہو چکا ہے”، جس کے فوراً بعد چیخ کی آواز کے ساتھ رابطہ منقطع ہو گیا۔
اس دردناک حادثے میں کو پائلٹ نتھالیا اور کپتان سمیت طیارے میں سوار تمام 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہوابازی کے ماہرین اور سوشل میڈیا صارفین شدید خوف اور اضطراب کے عالم میں بھی آخری سیکنڈ تک کنٹرولرز کو اہم ڈیٹا فراہم کرنے اور پیشہ ورانہ بہادری کا مظاہرہ کرنے پر 20 سالہ کو پائلٹ نتھالیا کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی ایوان نمائندگان پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول، وزیر جنگ کیلئے مشکلات بڑھنے کا امکان
4 November 2026
کرپشن سےمتعلق بیان پرقائم ہوں،وزیراعلیٰ پنجاب کا لیگل نوٹس ملاتو بھرپور جواب دوں گا: چوہدری سالک
4 November 2026
یہ سسٹم جب سے آیا ہے اس کی پہلی اینٹ ہی ٹیڑھی ہے: علامہ ناصر عباس
4 November 2026
ٹیکساس میں اقتدار کی تبدیلی: کیا گریگ ایبٹ دور کے اربوں ڈالر کے معاہدوں کی فائلیں کھلیں گی؟
4 November 2026
نیویارک سٹی میراتھن میں نوجوان خاتون رنر فنش لائن کے قریب گر کر ہلاک
4 November 2026
ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس کا بھی اعتراف
4 November 2026
امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب دوبارہ منتخب
4 November 2026
امریکی انتخابات کے نتائج کے اثرات، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد کمی
4 November 2026