یہ سسٹم جب سے آیا ہے اس کی پہلی اینٹ ہی ٹیڑھی ہے: علامہ ناصر عباس
Web Desk
4 November 2026
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے موجودہ حکومت اور حکومتی نظام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی و حکومتی سسٹم کی بنیاد اور پہلی اینٹ ہی ٹیڑھی رکھی گئی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا کر کے عوام کے واضح مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس (APC) کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ایک خصوصی کمیٹی کی مشاورت کے بعد ہوگا، جس میں کامران مرتضیٰ، ناصر شیرازی، سلمان اکرم راجا، عامر ڈوگر اور مصطفیٰ نواز کھوکھر شامل ہیں، جبکہ اخوانزادہ حسین یوسفزئی اور خالد یوسف چوہدری کوارڈینیٹرز کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بلڈ پریشر مسلسل غیر متوازن ہے اور حکومت نے تمام ریڈ لائنز عبور کر لی ہیں۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے زور دیا کہ تمام ملکی پالیسیاں پارلیمنٹ ہی سے ترتیب دی جانی چاہئیں۔ پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال تشویشناک ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مجوزہ اے پی سی آئین و قانون کی بالادستی کے لیے قومی اتفاقِ رائے کی جانب پہلا اہم قدم ہوگی جہاں پی ٹی آئی، جے یو آئی اور ملک بھر کی دیگر سیاسی قوتیں ایک پلیٹ فارم پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گی۔
متعلقہ عنوانات
امریکی ایوان نمائندگان پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول، وزیر جنگ کیلئے مشکلات بڑھنے کا امکان
4 November 2026
کرپشن سےمتعلق بیان پرقائم ہوں،وزیراعلیٰ پنجاب کا لیگل نوٹس ملاتو بھرپور جواب دوں گا: چوہدری سالک
4 November 2026
ہمارے پاس وقت ختم ہوچکا ہے‘، 20 سالہ خاتون پائلٹ کی ائیر ٹریفک کنٹرول کو ’مے ڈے کال‘ وائرل
4 November 2026
ٹیکساس میں اقتدار کی تبدیلی: کیا گریگ ایبٹ دور کے اربوں ڈالر کے معاہدوں کی فائلیں کھلیں گی؟
4 November 2026
نیویارک سٹی میراتھن میں نوجوان خاتون رنر فنش لائن کے قریب گر کر ہلاک
4 November 2026
ایران جنگ ہی ہماری انتخابی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس کا بھی اعتراف
4 November 2026
امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر اور راشدہ طلیب دوبارہ منتخب
4 November 2026
امریکی انتخابات کے نتائج کے اثرات، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 8 فیصد کمی
4 November 2026