مصر، سوڈان اور اعلیٰ امریکی حکام کے سوڈان جنگ کے خاتمے کیلئے اہم مذاکرات
Web Desk
21 September 2026
مصر، سوڈان اور امریکہ کے اعلیٰ حکام کے درمیان سوڈان میں جاری شدید جنگ اور کشیدگی کے خاتمے، امن و سیکیورٹی کی بحالی اور ملک میں ایک پائیدار سیاسی حل کی راہ ہموار کرنے کے لیے اہم سہ فریقی مذاکرات منعقد ہوئے ہیں۔ مصری وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے اپنے سوڈانی ہم منصب محی الدین سالم اور امریکی صدر کے عرب و افریقی امور کے سینئر مشیر مسعد بولس (Massad Boulos) سے اہم ملاقات کی، جہاں خطے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
یہ اہم ڈپلومیٹک مشاورت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب علاقائی اور عالمی طاقتیں سوڈان میں جاری خانہ جنگی کو روکنے اور دیرپا سیاسی تصفیے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں تیز کر رہی ہیں۔ مذاکرات کے دوران جنگ بندی کی جاری کوششوں کو مزید موثر بنانے اور ایسے سازگار حالات پیدا کرنے پر غور کیا گیا جن کے نتیجے میں سوڈانی عوام کی امنگوں کے مطابق حل نکل سکے۔ مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے گفتگو کرتے ہوئے سوڈان کی قومی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور ریاستی اداروں کے تحفظ کو ناگزیر قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
23 November 2026