اٹلی: سکولوں میں نقاب پر پابندی، غیر ملکی طلبہ کی حد مقرر کا اعلان
Web Desk
21 September 2026
اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی (Giorgia Meloni) نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت تعلیمی اداروں میں برقع اور چہرے کے نقاب پر پابندی عائد کرنے اور ہر کلاس میں غیر ملکی طلبہ کی حد مقرر کرنے کے لیے جلد ایک بل کابینہ میں پیش کرنے جا رہی ہے۔ اپنی سیاسی جماعت ‘برادرز آف اٹلی’ کی یوتھ ونگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بھی اٹلی میں اپنا مستقبل بنانا چاہتا ہے، اسے ہماری زبان اور ثقافت کا احترام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی کے اسکولوں میں ہر طالب علم کو چہرہ کھلا رکھنا ہوگا اور کسی کو بھی روایات کے نام پر نوجوان خواتین کو اپنا چہرہ چھپانے پر مجبور کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
مجوزہ قانون سازی کے تحت ان غیر ملکی طلبہ کے والدین کے لیے بھی اطالوی زبان سیکھنا لازمی قرار دیا جائے گا جن کے بچوں کو اسکول سسٹم میں ڈھلنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر کلاس میں صرف ایک غیر ملکی بچہ ہو تو وہ دیگر طلبہ اور اساتذہ کی مدد سے زبان سیکھ کر تیزی سے معاشرے میں ضم ہو سکتا ہے، لیکن غیر ملکی بچوں کی اکثریت ہو جائے تو یہ انضمام نہیں بلکہ غفلت ہے۔ واضح رہے کہ تحقیقی ادارے ‘فونڈازیونے آئی ایس ایم یو’ کے مطابق اطالوی اسکولوں میں زیرِ تعلیم طلبہ میں 11.6 فیصد غیر اطالوی شہری ہیں، اور بحیرہ روم میں واقع ہونے کے باعث تارکینِ وطن کی آمد کا معاملہ اٹلی میں ہمیشہ سے ایک اہم سیاسی موضوع رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
احتجاج ہمارا حق،27 ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ نکلیں گے: سہیل آفریدی
21 September 2026
امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار
21 September 2026
ایران پر حملے کا فیصلہ کن جواب دیں گے: جنرل امیر حاتمی
21 September 2026
اسلام آباد کنٹینروں سے بھر گیا، کسی کو احتجاج کا حق نہیں دیا جا رہا: مولانا فضل الرحمان
21 September 2026
محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع
21 September 2026
امریکا ٹیک صنعت کا بڑا شراکت دار، جلد ایپل اور گول بھی پاکستان آرہے ہیں: شزہ فاطمہ
21 September 2026
دو ماہ میں ترسیلات زر 6.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں: احسن اقبال کا دعویٰ
21 September 2026
سہیل آفریدی اگر ڈیلیور نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں: عطا تارڑ
21 September 2026