LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صارفین پر ایک اور بوجھ: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا امریکا پاکستان تعلقات میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے، امریکی سفارتخانہ آزاد کشمیر میں مرحلہ وار الیکشن دھاندلی کیلئے کرائے گئے: بلاول بھٹو پھر برس پڑے مالیاتی نظام میں ڈیجیٹل جدت اور اے آئی کا کردار کلیدی ہے: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 15 زخمی میں مذاکرات کی دعوتیں دے دے کر تھک گیا ہوں، اپوزیشن بات چیت چاہتی ہی نہیں چین نے افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیموں کو ہمسایہ ممالک کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا مون سون کے بعد خستہ حال عمارتوں کا سروے کرایا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت خون میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کے شدید دورے کے خطرے سے منسلک، نئی تحقیق حوثی باغیوں کا سعودی عرب پر حملہ، ایک پاکستانی سمیت 11 شہری زخمی پاکستان، سعودیہ، ترکیہ کا سربراہی اجلاس آج، مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط متوقع وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں

استنبول سے اسلام آباد آنیوالی پرواز میں خرابی، باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ

Web Desk

17 July 2026

استنبول سے اسلام آباد آنے والی ایک غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کو آذربائیجان کی فضائی حدود میں شدید تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد پائلٹ نے ایمرجنسی پیغام جاری کرتے ہوئے طیارے کو باکو ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق، ایئربس اے 330 (Airbus A330) طیارے کا گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم سے سگنل کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا، جس پر پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کی رہنمائی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ اس پرواز نے دوپہر 3:35 پر اسلام آباد پہنچنا تھا، تاہم حادثے کے بعد مسافروں کو باکو ٹرمینل منتقل کر کے طیارے کی مرمت کا کام شروع کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، طویل انتظار کے بعد مسافروں کو ساڑھے 8 گھنٹے کی تاخیر سے اسلام آباد پہنچا دیا گیا، جبکہ اس طیارے کی استنبول واپسی کی پرواز بھی پونے 9 گھنٹے لیٹ ہوئی۔