پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
20 July 2026
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈین وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دوطرفہ تعلقات میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زراعت کے شعبے میں جلد نئے پروٹوکول اور سرمایہ کاری کے تحفظ کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ اس موقع پر کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند نے پاکستان میں 45 ملین ڈالر مالیت کے 3 نئے ترقیاتی منصوبوں اور 22 لاکھ ڈالر سے زائد کے نئے سیکیورٹی اقدامات کا اعلان کیا، جو انٹرپول اور اقوام متحدہ کے تعاون سے مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ زرعی تجارتی تعلقات بالخصوص کینولا، چنے اور دالوں کی برآمدات بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور مشرقِ وسطیٰ و ایران سے متعلق سفارتی مذاکرات میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔
متعلقہ عنوانات
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
عراقی مسلح گروپ کا امریکی اور سعودی حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026
مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 August 2026
کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے
9 August 2026
سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت
9 August 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا
9 August 2026