اسرائیل کے مظالم نے انسانی جانوں اور عالمی ضمیر کے قبرستان بنا دیئے: اسحاق ڈار
Web Desk
30 November 2025
پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے وقار، آزادی اور ناقابل تنسیخ حقوق کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، فلسطین میں انسانی مصائب کی غیر معمولی شدت پر عالمی برادری فوری اور مؤثر ردعمل دے۔
خیال رہے کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ پاکستان غزہ میں امن کیلئے مجوزہ بین الاقوامی فورس میں شرکت کے لیے فوج بھجوانے کے لیے تیار ہے لیکن حماس کو غیر مسلح کرنے یا فلسطینی مزاحمتی ڈھانچے کو کمزور کرنے کا حصہ نہیں بنے گا۔انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل اور غزہ امن منصوبہ تشدد کے تسلسل کو روکنے اور پائیدار امن کے حصول کا موقع فراہم کرتے ہیں، اسرائیل کو فوری طور پر انسانی امداد تک رسائی، افواج کی مکمل واپسی اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کی اجازت دینی ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی توسیع فلسطینی علاقوں کی یکجہتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے، پاکستان فلسطینی مسئلے کے منصفانہ، دیرپا اور جامع حل کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے اور اس فلسطینی ریاست کی حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ آزادی، وقار اور خود ارادیت کے حق کی جدوجہد میں یکجہتی میں کھڑا رہے گا۔
علاوہ ازیں دفتر خارجہ سے جاری بیان میں پاکستان نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے عالمی دن پر غیر متزلزل سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطینی عوام نسلوں سے جارحیت، محرومی اور بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں، اسرائیلی مظالم نے انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے، یہ بربریت برداشت نہیں کی جاسکتی، اسرائیل کے جنگی جرائم اور نسل کشی جیسے اقدامات پر جواب دہی ناگزیر ہے۔
متعلقہ عنوانات
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 October 2026
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون، سائنسی تحقیق ناگزیر: مصدق ملک
14 October 2026
حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی
14 October 2026
وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت
14 October 2026
آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار
14 October 2026
کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ
14 October 2026
خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر
14 October 2026
حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو
14 October 2026