اسرائیلی صدر کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا، ہنگامی لینڈنگ
Web Desk
26 June 2026
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے ہیلی کاپٹر کو دورانِ پرواز پرندہ ٹکرانے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی صدر مقبوضہ بیت المقدس سے شمالی اسرائیل کی جانب سفر کر رہے تھے۔ پرواز کے دوران اچانک ایک پرندہ ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا، جس کے بعد پائلٹ نے حفاظتی اقدامات کے تحت فوری طور پر ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی۔حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پرندہ ٹکرانے کے اس واقعے میں صدر اسحاق ہرزوگ اور عملے کے تمام افراد محفوظ رہے اور کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد حفاظتی پروٹوکول کے تحت متبادل انتظامات کیے گئے، جس کے بعد اسرائیلی صدر نے ایک دوسرے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنی منزل کی جانب اپنا سفر جاری رکھا۔
متعلقہ عنوانات
پری کوارٹر فائنل میں شکست ، برازیل فیفا ورلڈ کپ سے باہر ، اسٹار کھلاڑی نیمار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
6 July 2026
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
5 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں
5 July 2026
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
5 July 2026
مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف
5 July 2026
سمندر کے بیچ کھڑی کشتی میں اچانک خوفناک آتشزدگی
5 July 2026
ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن
5 July 2026
ایرانی سفیر کا شہید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت پر پاکستان سے اظہار تشکر
5 July 2026