اسرائیلی فوج جنوبی شام کے بفر زون میں داخل، مزاحمت پر متعدد شامی شہری شہید
Web Desk
28 June 2026
اسرائیلی افواج بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی شام کے بفر زون (حائل علاقے) میں داخل ہو گئی ہیں، جہاں مقامی آبادی کی جانب سے شدید مزاحمت پر متعدد شامی شہری شہید ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی فورسز کی جارحیت اور فائرنگ کے نتیجے میں کئی شامی شہری شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب، روایتی ہتھکنڈے اپناتے ہوئے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی علاقے سے “خطرات کا خاتمہ” کرنے کے لیے کی گئی ہے۔
اسرائیل اس وقت شام کے 235 مربع کلومیٹر علاقے پر ناجائز قابض ہے۔ شامی علاقے درعا میں اسرائیلی فوج مسلسل آگے بڑھ رہی ہے جہاں انہوں نے ایک نئی فوجی چیک پوسٹ قائم کر دی ہے۔ علاوہ ازیں، سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سریہ جملہ کے قریبی علاقے میں بھی اسرائیل کی جانب سے دوسری چیک پوسٹ قائم کر دی گئی ہے تاکہ علاقے پر کنٹرول کو مضبوط کیا جا سکے۔ شام کے جنوبی سرحدی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی اس تازہ پیش قدمی اور نئی چیک پوسٹس کے قیام کے بعد خطے میں کشیدگی شدید تر ہو گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
19 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
19 August 2026
ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ
19 August 2026
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم
19 August 2026
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
19 August 2026
پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان
19 August 2026
جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ
19 August 2026
بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری
19 August 2026