اسرائیل کا غزہ میں حماس کے ایک کمانڈر کو قتل کرنے کا دعویٰ
Web Desk
15 September 2026
اسرائیلی فوج اور اندرونی سیکیورٹی ایجنسی ‘شین بیت’ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کی گئی ایک ٹارگٹڈ عسکری کارروائی کے دوران حماس کی القسام بریگیڈز کے ایک سینئر کمانڈر سمیت پانچ اراکین کو قتل کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی اخبار ‘ٹائمز آف اسرائیل’ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے حالیہ ہفتوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں اپنی کارروائیوں اور فضائی حملوں میں شدید ترین اضافہ کر دیا ہے۔
اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے حماس کے عسکری کمانڈر کی شناخت احمد البطش کے نام سے ہوئی ہے، جو تنظیم کے اندر ‘ابو اسامہ’ کے کنیت سے جانے جاتے تھے۔ حماس سے وابستہ خبر رساں ذرائع اور ایرانی ایجنسی ‘فارس’ نے بھی کمانڈر احمد البطش کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ عزالدین القسام بریگیڈز کی قیادت کا اہم حصہ تھے اور اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں دیگر ساتھیوں سمیت جامِ شہادت نوش کر گئے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: میل بیلٹس پر پابندیوں سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست مسترد
15 September 2026
20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان,امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن
15 September 2026
اسحاق ڈار اور رافیل گروسی میں رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد پر اتفاق
15 September 2026
خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کا سفر جاری رکھیں گے: وزیراعظم
15 September 2026
وزیراعظم کی بارشوں، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت
15 September 2026
اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے: جسٹس امین الدین خان
15 September 2026
ایران جنگ میں امریکا کو شدید عسکری اور معاشی نقصان پہنچا: امریکی محکمہ دفاع
15 September 2026
کانگو کے دو سکولوں میں آتشزدگی سے 29 طلبا جاں بحق، 300 گھر خاکستر
15 September 2026