اسرائیل کا جنوبی لبنان سے فوجیں نہ ہٹانے کا اعلان
Web Desk
24 June 2026
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان سے اپنی فوجیں کسی صورت واپس نہیں بلائے گا، چاہے اس حوالے سے امریکہ کی جانب سے ہی مطالبہ کیوں نہ کیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ جنوبی لبنان کے خطے میں اسرائیلی فوج کی موجودگی ہر حال میں برقرار رکھی جائے گی اور ماضی جیسی سیکیورٹی صورتحال کو دوبارہ پیدا ہونے کی اجازت بالکل نہیں دی جائے گی۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں ان سیکیورٹی زونز کے اندر سڑک کنارے نصب بم دھماکے اور اسرائیلی فوجیوں پر مسلسل حملے ہوتے رہے ہیں، اسی تلخ تجربے کے پیشِ نظر اسرائیل اب وہاں ایسی کمزور صورتحال دوبارہ پیدا نہیں ہونے دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں اور زمینی فوجی کارروائیوں کے باعث لبنان کے سرحدی علاقوں سے بے گھر ہونے والے تقریباً 2 لاکھ لبنانی شہری فی الحال اپنے گھروں کو واپس نہیں آ سکیں گے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ پر کنٹرول مزید مضبوط، شیئر ہولڈنگ میں اضافہ
24 June 2026
فیلڈ مارشل سے لیبیا کے نائب کمانڈر انچیف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر زور
24 June 2026
امیرِ قطر کا شہباز شریف سے رابطہ، پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو سراہا
24 June 2026
چین کا امریکا، ایران عبوری مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم، مؤثر نفاذ پر زور
24 June 2026
قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی مسترد
24 June 2026
ایران کو کوئی رقم یا منجمد فنڈز جاری نہیں کیے، معلومات غلط نکلیں تو مذاکرات ختم کر دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
24 June 2026
پاکستان میں جگر کی پیوندکاری کا عالمی ریکارڈ، 24 گھنٹے میں 10 کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل
24 June 2026
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار کی حد عبور کر گیا
24 June 2026