اسرائیل میں کار بم دھماکے اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک
Web Desk
28 June 2026
اسرائیل میں کار بم دھماکے اور فائرنگ کے مختلف پرتشدد واقعات میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کے محض دو روز بعد ہی جنوبی لبنان میں جھڑپ کے دوران ایک اسرائیلی فوجی افسر بھی مارا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ساحلی شہر یافا میں ایک کار میں ہولناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 اسرائیلی شہری موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اس کے علاوہ فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات پیش آئے جن میں مزید دو افراد جان سے گئے۔ ان واقعات کی نوعیت اور وجوہات کے حوالے سے اسرائیلی حکام مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر نظر رکھنے والے حلقوں کے لیے تشویشناک خبر یہ ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان لڑائی کے خاتمے کے لیے ہونے والے امن معاہدے کے محض دو روز بعد ہی جنگ بندی کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز باضابطہ اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں ہونے والی تازہ جھڑپوں کے دوران ان کا ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت 21 سالہ کیپٹن ڈیوڈ ہازوت کے نام سے ہوئی ہے، جو فوج میں ایک پلاٹون کمانڈر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ جنگ بندی کے فوراً بعد پیش آنے والے اس واقعے نے خطے میں امن قائم ہونے کی امیدوں پر دوبارہ سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا
23 November 2026
پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق
23 November 2026
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026