اسرائیلی کی مغربی کنارے 34 نئی غیر قانونی بستیوں کی منظوری
Web Desk
15 July 2026
اسرائیلی کابینہ نے بین الاقوامی قوانین اور عالمی برادری کی مخالفت کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے میں 34 نئی غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ ان نئی غیر قانونی بستیوں کے قیام اور توسیع کے لیے اسرائیلی حکومت کی جانب سے 1.3 ارب شیکل (اسرائیلی کرنسی) کا خطیر بجٹ بھی منظور کیا گیا ہے۔ اسرائیل کے سخت گیر وزیر خزانہ بیزلیل سموترچ نے اس فیصلے کو ایک ‘تاریخی قدم’ قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں سال 1967 سے غیر قانونی اسرائیلی آباد کاری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور اس وقت وہاں 5 لاکھ سے زائد غیر قانونی اسرائیلی آباد کار مقیم ہیں، جو فلسطینیوں کی زمینوں پر قابض ہیں۔ اس نئے اقدام سے خطے میں کشیدگی اور فلسطینیوں کی بے دخلی کے خطرات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ
24 November 2026
حوثی ملیشیا کی یمن میں بسوں اور ٹرکوں پر گولہ باری، متعدد مسافر جاں بحق اور زخمی
24 November 2026
اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ ملازم اور 2 فلسطینی شہید
24 November 2026
امریکی سینیٹر میگی حسن کی نائب صدر جے ڈی وینس کیخلاف تحقیقات شروع
24 November 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں
24 November 2026
دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف
24 November 2026
امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی
24 November 2026
ایران میں شدید معاشی بحران، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ
24 November 2026