اسلام آباد میں مارکیٹیں اور تجارتی مراکز رات 8 بجے بند کرنے کا حکم ، نوٹیفکیشن جاری
Web Desk
31 May 2026
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں توانائی کے مؤثر استعمال اور کاروباری اوقات کار کو منظم بنانے کے لیے مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کو رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی پابندیاں یکم جون 2026 سے نافذ العمل ہو گئی ہیں، جس کے تحت اسلام آباد کی تمام مارکیٹیں اور بڑے تجارتی مراکز رات 8 بجے بند کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فارمیسیاں، اسپتال اور ادویات کی دکانیں ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گی، جبکہ پیٹرول پمپ اور گیس اسٹیشن معمول کے مطابق اپنے اوقات کار جاری رکھ سکیں گے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ کھانے پینے کے مراکز، روٹی کے تنور، کریانہ اسٹورز، سبزی و پھل فروش اور بیکریاں رات 10 بجے تک کھلی رہ سکیں گی، جس کے بعد انہیں بھی بند کرنا ہوگا۔
حکام کے مطابق شادی ہالز اور تقریبات کے لیے استعمال ہونے والی مارکیز کو بھی رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم
25 August 2026
رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ
25 August 2026
عمران خان کی بہن کی درخواست مسترد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی تاریخ بتا دی
25 August 2026
وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
25 August 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
25 August 2026
شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
25 August 2026
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
25 August 2026
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
25 August 2026