نئے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے بعد اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی
Web Desk
16 January 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ کے بعد اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا ہے، جس کے نتیجے میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 15 فروری کو شیڈول تھی، تاہم 10 جنوری کو حکومت کی جانب سے نیا آرڈیننس جاری ہونے کے بعد سابقہ قانون غیر مؤثر ہو گیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ نئے قانون کے تحت ہی انتخابات کرانے کا مجاز ہے۔
اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کی آئینی مدت فروری 2021 میں ختم ہو چکی ہے، جبکہ گزشتہ چار برسوں کے دوران انتخابات کے انعقاد میں مسلسل تاخیر دیکھنے میں آئی ہے۔ الیکشن کمیشن اب تک تین بار انتخابی شیڈول اور پانچ مرتبہ حلقہ بندیاں جاری کر چکا ہے، اور اب چھٹی بار حلقہ بندیاں ناگزیر ہو گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
راولاکوٹ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی فائرنگ، 4 اہلکار جاں بحق، آئی جی
7 June 2026
گلگت بلتستان کی 24 میں سے17 سیٹوں کے انتخابی نتائج مکمل: پیپلز پارٹی 9 ، آزاد امیدوار 5 ، ن لیگ 2 پر کامیاب
7 June 2026
گلگت بلتستان الیکشن : فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے، شفیع جان
7 June 2026
گلگت بلتستان انتخابات : پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
7 June 2026
کارِ سرکار میں مداخلت کیس: ندیم نانی والا کو عدالت سے ریلیف، مقدمے سے بری
7 June 2026
تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کو بچانے والے وارڈ بوائے کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان
7 June 2026
اداکارہ ماہرہ خان کا تیزاب حملے پر شدید ردعمل، مردوں سے بھی آواز بلند کرنے کا مطالبہ
7 June 2026
کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کی حالت میں بہتری، حالت خطرے سے باہر
7 June 2026