راولپنڈی کے مضافاتی علاقے میں امام بارگاہ پر خودکش حملہ، 31 نمازی شہید
Web Desk
6 February 2026
اسلام آباد: دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا، جس کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئیں۔
آئی جی اسلام آباد نے واقعے کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور علاقے کی مکمل ناکہ بندی کے ساتھ سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ کے بعد حالات پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق متاثرین کی تعداد اور زخمیوں کی حالت معلوم کی جا رہی ہے۔
مزید معلومات آنے پر اپ ڈیٹ جاری کی جائے گی۔راولپنڈی کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کو مسجد کے گیٹ پر روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے باعث متعدد نمازی زخمی بھی ہوئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کا تعلق فتنہ الخوارج سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026