LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ بلوچستان میں دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق ایران کے خلاف امریکی پابندیاں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ عائشہ وہاب امریکی کانگریس کی پہلی افغان نژاد خاتون رکن منتخب روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی دشمن کی دھمکیوں، حملوں کے باعث اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا دیا: ایران امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن 9 ماہ بعد مشرق وسطیٰ سے روانہ عراق کا آبنائے ہرمز سے تیل برآمد کرنے کیلئے ایران سے خصوصی رعایت کا مطالبہ شام میں کرد انتظامیہ کو ریاستی اداروں میں ضم کرنے کا عمل مکمل فرانس، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کی اسرائیلی آبادکاری منصوبے کی شدید مذمت نائیجیریا کے علاقے سوکوٹو میں کشتی حادثہ، 50 افراد ہلاک

رینجرز اہلکاروں کی شہادت کا کیس؛ مرکزی ملزم ہاشم عباسی کا ذہنی توازن درست قرار

Web Desk

8 July 2026

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) میں 26 نومبر کو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم ہاشم عباسی کا ذہنی توازن درست قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف باقاعدہ ٹرائل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ملزم کو کوئی ذہنی بیماری لاحق نہیں، بلکہ صرف معمولی انزائٹی (اضطراب) ہے۔ واضح رہے کہ میڈیکل رپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث گزشتہ 8 ماہ سے کیس میں کوئی اہم پیش رفت نہیں ہو سکی تھی، جس پر عدالت نے دسمبر 2025 میں میڈیکل بورڈ کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ ملزم ہاشم عباسی پر رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے کچل کر شہید کرنے کا سنگین الزام ہے، جبکہ اس مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور سمیت دیگر رہنما بھی نامزد ہیں۔ عدالت نے ملزم کا ذہنی توازن درست قرار پانے پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔