پاکستان نے علاقائی امن اور مذاکرات کیلئے مسلسل سفارتی کوششیں کیں: اسحاق ڈار
Web Desk
10 November 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کی عالمی و علاقائی سفارتی کوششوں میں مسلسل مصروف عمل رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ان کوششوں کے دوران آرمی چیف، وزیراعظم اور دفتر خارجہ کے درمیان بہترین ہم آہنگی و قریبی تعاون قائم رہا۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کے فروغ، تنازعات کے حل اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسلسل اور مؤثر سفارتی حکمت عملی اپنائی ہے۔
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
11 November 2026
ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
11 November 2026
پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول
11 November 2026
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام
11 November 2026
عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی
11 November 2026
9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
11 November 2026
پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الہٰی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی
11 November 2026