LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

اسحاق ڈار کی کرغز، تاجک، ازبک، قازق اور بیلاروسی ہم منصبوں سے ملاقاتیں، باہمی تعاون پر اتفاق

Web Desk

25 July 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان، قازقستان اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی رابطہ کاری اور دفاعی و زرعی شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے دسمبر 2025 اور جولائی 2026 کے اعلیٰ سطح کے دوروں کے دوران طے پانے والے معاہدوں اور قازقستان کے ساتھ 37 مفاہمتی یادداشتوں پر بروقت عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔ جبکہ 11 اور 12 اگست 2026 کو اسلام آباد میں پاک بیلاروس مشترکہ وزارتی کمیشن کے انعقاد اور 2025 تا 2027 کے جامع تعاون کے روڈ میپ پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ غیر ملکی وزرائے خارجہ نے خطے میں امن کے قیام اور امریکہ ایران مکالمے کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری سفارتی کردار کو سراہا۔