LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ، سیلاب، کئی دیہات زیر آب، زمینی رابطہ منقطع امریکی سینٹرل کمانڈ نے آبنائے ہرمز کی بندش کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا بیلاروس کے وفد کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، چیف آف نیول سٹاف سے ملاقات شہدا پر سیاست نا قابل قبول، سیاست کو دہشتگردی سے نہ جوڑا جائے: سرفراز بگٹی کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک دنیا بھر میں پھیل رہی ہے: مولانا فضل الرحمان امریکا کا چین پر اے آئی ٹیکنالوجی چرانے کا الزام، “ماڈل ڈسٹلیشن” تنازع کیا ہے؟ ایران کا کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: انتخابی مہم کا وقت ختم، دنگل کل سجے گا ارشد ندیم جیولن تھرو فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کر دی مؤقف پر قائم ہوں، کشمیری مہاجرین کی نشستیں ختم نہیں ہونے دیں گے: خواجہ آصف سعودیہ کا حماس کی تخفیفِ اسلحہ پر آمادگی کا خیرمقدم، ٹرمپ کے کردار کو سراہا حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان حماس کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ امن کی جانب اہم پیش رفت ہو سکتا ہے، کایا کالاس ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان اور یورپی یونین کے اقتصادی و تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس

Web Desk

30 January 2026


ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اسحاق ڈار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے اور نئی اقتصادی شراکت داریوں کے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ایک کلیدی فریم ورک کی حیثیت رکھتا ہے۔

نائب وزیراعظم نے جی ایس پی پلس سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ برآمدات میں اضافہ اور معاشی استحکام ممکن بنایا جا سکے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت، اسپیشل اسسٹنٹ ٹو پرائم منسٹر طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ وفاقی و صوبائی وزارتوں اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔